پاکستان ۲۳ جولائی ۲۰۲۶

پانچ روز میں پیٹرول، ڈیزل 54 روپے مہنگا: تیمور جھگڑا

اسلام آباد (ویب نیوز) تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماؤں نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ پانچ روز کے دوران پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اوسطاً 54 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان وزیراعظم کے بجائے وزیرِ پیٹرولیم کرتے رہے، بعد ازاں اوگرا کو قیمتوں میں رد و بدل کا اختیار دے دیا گیا۔ اس موقع پر سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے بھی آئی ایم ایف سے ہونے والے معاہدے اور امریکا سے متوقع 10 ارب ڈالر کی ممکنہ مالی معاونت کی تفصیلات عوام کے سامنے لانے کا مطالبہ کیا۔