کوئٹہ (ویب نیوز): آل پاکستان پٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن نے پٹرولیم مصنوعات کی روزانہ قیمتوں کے تعین کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے آج رات 12 بجے سے ملک بھر میں پٹرول پمپس پر پٹرول اور ڈیزل کی سپلائی بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ وائس چیئرمین انعام الحق چوہدری نے کہا کہ مطالبات کی منظوری تک تمام پٹرول پمپ بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کا غیر لچکدار رویہ ناقابل قبول ہے، موجودہ مارجن پٹرول ڈیلرز کے لیے معاشی نقصان کا باعث بن رہا ہے، اس لیے مارجن میں فوری اضافہ ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو مشکلات میں نہیں ڈالنا چاہتے، تاہم حکومت نے کوئی دوسرا راستہ نہیں چھوڑا۔
