Uncategorized ۱۱ مئی ۲۰۲۶

حکومت اور اپوزیشن میں رابطے، وزیراعظم کی محمود خان اچکزئی کو مذاکرات کی دعوت

اسلام آباد(webside)حکومت نے ایک بار پھر اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت دے دی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کو ملاقات کا پیغام بھجوادیا، وزیراعظم نے اپوزیشن لیڈر کو وزیراعظم آفس یا ہاس میں ملاقات کی دعوت دی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ محمود خان اچکزئی نے وزیراعظم آفس یا ہاس میں ملاقات سے معذرت کرلی، تاہم اپوزیشن لیڈر نیغیر جانبدار مقام پر ملاقات کی تجویز دے دی۔ابتدائی طور پر محمود خان اچکزئی نے وفاقی وزیر رانا ثنا اللہ کی رہائشگاہ پر ملاقات پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ذرائع کے مطابق حکومت اور اپوزیشن کے مابین پیغام رسانی گزشتہ ہفتہ ہوئی، ملاقات میں سیاسی صورتحال سمیت چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی تقرری پر بھی گفتگو ہوگی۔