پاکستان ۲۲ جولائی ۲۰۲۶

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ ردوبدل کا فیصلہ مسترد، ٹرانسپورٹرز کا حکومت سے نظرثانی کا مطالبہ

کوئٹہ(ویب نیوز) آل بلوچستان بس یونین اور پنجاب، خیبرپختونخوا بس یونین کے رہنماؤں نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ ردوبدل کے حکومتی فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے ٹرانسپورٹ کا شعبہ شدید بحران کا شکار ہو جائے گا۔ مرکزی سیکرٹری اطلاعات ظاہر شاہ کاکڑ، جنرل سیکرٹری وزیر خان کاکڑ اور دیگر رہنماؤں نے مشترکہ بیان میں کہا کہ روزانہ قیمتوں میں تبدیلی سے کرایوں اور کاروباری منصوبہ بندی میں مشکلات پیدا ہوں گی، جبکہ مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگا۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ٹرانسپورٹ تنظیموں سے مشاورت کے بعد عوام اور ملکی معیشت کے مفاد میں پائیدار پالیسی اختیار کی جائے، بصورت دیگر ملک گیر مشترکہ لائحہ عمل اپنایا جائے گا۔