کوئٹہ (ویب نیوز) چیف آف ڈیفنس فورسز اور آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی، جس میں علاقائی اور دو طرفہ سیکیورٹی صورتحال، مؤثر بارڈر مینجمنٹ اور باہمی تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ایرانی وزیر داخلہ نے خطے میں کشیدگی کم کرنے، امن کے فروغ اور سفارتی کوششوں میں پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا۔ ملاقات میں دونوں ممالک نے قریبی رابطے برقرار رکھنے، علاقائی سلامتی کے تحفظ اور باہمی خوشحالی کے لیے تعاون پر مبنی نظام کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔
