پاکستان ۲۱ جولائی ۲۰۲۶

مریم نواز کا آزاد کشمیر میں ترقیاتی منصوبوں اور عوامی فلاح کے عزم کا اظہار

کوئٹہ (ویب نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مظفرآباد میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جن کے اپنے صوبوں میں ترقیاتی منصوبے اور بنیادی ڈھانچہ بہتر نہیں، وہ آزاد کشمیر کو ترقی نہیں دے سکتے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے پنجاب میں تعلیم، صحت، رہائش اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں نمایاں کام کیا ہے اور اگر آزاد کشمیر میں بھی پارٹی کو عوام کا اعتماد ملا تو وہاں بھی ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھایا جائے گا۔ مریم نواز نے وعدہ کیا کہ آزاد کشمیر میں گرین بس سروس، موبائل اسپتال، اسکالرشپس، لیپ ٹاپ اسکیم، “اپنا گھر اپنی چھت” منصوبہ اور ہر گاؤں تک سڑکوں کی تعمیر کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) عوام سے کیے گئے وعدوں پر عمل کرنے پر یقین رکھتی ہے اور آزاد کشمیر کی ترقی کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔