پاکستان ۲۰ جولائی ۲۰۲۶

خیبرپختونخوا میں بارشوں اور فلیش فلڈ سے 12 افراد جاں بحق، 14 زخمی

کوئٹہ (ویب نیوز): خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران موسلا دھار بارشوں اور فلیش فلڈ کے باعث 12 افراد جاں بحق جبکہ 14 زخمی ہوگئے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق جاں بحق افراد میں 6 مرد، 5 بچے اور ایک خاتون شامل ہیں، جبکہ زخمیوں میں 8 مرد، 2 خواتین اور 5 بچے شامل ہیں۔ بارشوں سے 14 مکانات متاثر ہوئے جن میں ایک مکمل طور پر تباہ اور 13 کو جزوی نقصان پہنچا۔ پشاور، خیبر، مردان، بونیر، باجوڑ، لوئر چترال، ایبٹ آباد، مانسہرہ، تورغر اور کرم میں جانی و مالی نقصان رپورٹ ہوا ہے۔ پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو امدادی سرگرمیاں تیز کرنے، متاثرین کو فوری امداد فراہم کرنے اور تمام اضلاع میں الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے شہریوں کو غیر ضروری سفر اور حساس سیاحتی مقامات کا رخ کرنے سے گریز کرنے کی اپیل کی ہے۔