کوئٹہ(ویب نیوز) مسلم لیگ (ن) لیبر ونگ بلوچستان کا اہم اجلاس صوبائی صدر چوہدری نوید احمد کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں تنظیمی امور اور صوبائی کابینہ کی تشکیل پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اجلاس کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک سے ہوا جبکہ سانحہ ہنہ اوڑک اور زیارت کے شہدا کے بلند درجات اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مرکزی قیادت کی ہدایات کی روشنی میں باہمی مشاورت کے بعد آئندہ چند روز میں صوبائی کابینہ کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔ شرکا نے بلوچستان کے تمام ڈویژنوں اور اضلاع میں لیبر ونگ کی تنظیم سازی جلد مکمل کرنے پر بھی اتفاق کیا، جبکہ کارکنوں کو درپیش مسائل اور تنظیمی امور پر مختلف تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔
