تازہ ترین ۲۰ جولائی ۲۰۲۶

دالبندین میں محکمہ ایکسائز کی چیک پوسٹ پر حملہ، تین اہلکار مبینہ طور پر اغوا

دالبندین(ویب نیوز) دالبندین۔تفتان شاہراہ پر ڈھڈر کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے محکمہ ایکسائز کی عارضی چیک پوسٹ پر حملہ کرکے تین اہلکاروں کو مبینہ طور پر اغوا کر لیا، جبکہ دو سرکاری گاڑیاں اور سرکاری اسلحہ بھی ساتھ لے گئے۔ پولیس کے مطابق واقعے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش اور مغوی اہلکاروں کی بازیابی کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں اور حملہ آوروں کی شناخت و فرار کے راستوں کا تعین کیا جا رہا ہے۔