کوئٹہ(ویب نیوز) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ، امیر جماعت اسلامی بلوچستان و رکنِ صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل سے گورنر ہاؤس کوئٹہ میں ملاقات کی۔ ملاقات میں بلوچستان کی مجموعی صورتحال، امن و امان، عوامی مسائل، بدامنی، اجتماعی چیلنجز اور ان کے حل سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر بلوچستان کے دیرینہ اجتماعی مسائل کے حل کے لیے قومی سطح پر ایک قومی کانفرنس کے انعقاد کی تجویز پر بھی گفتگو ہوئی۔
