کوئٹہ (ویب نیوز): حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں 35 پیسے فی لیٹر کمی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 71 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 315 روپے 80 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 360 روپے 6 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، جن کا اطلاق 21 جولائی سے ہوگا۔ اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 5 روپے 93 پیسے فی لیٹر اضافہ کر کے نئی قیمت 282 روپے 59 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق نئی قیمتوں کا تعین اوگرا نے کیا ہے، جبکہ حکومت کے نئے نظام کے تحت خطے کی صورتحال کے پیش نظر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لیا جائے گا۔
