کوئٹہ (ویب نیوز): فیفا ورلڈ کپ 2026 کے فائنل میں اسپین سے شکست کے بعد ارجنٹینا کی ٹیم کے رویے پر برطانوی میڈیا اور سابق فٹبالرز نے سخت تنقید کی ہے۔ برطانوی اخباروں اور مبصرین نے دعویٰ کیا کہ ارجنٹینا کے کھلاڑیوں نے فاتح اسپین کو روایتی گارڈ آف آنر پیش نہیں کیا، جشن کے دوران ان کی جانب پیٹھ موڑ لی اور میچ کے بعد گراؤنڈ میں تلخ جملوں اور جھگڑے میں ملوث ہوئے۔ برطانوی اخبار دی ٹیلی گراف نے اپنے تجزیے میں ارجنٹینا کے رویے کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا، جبکہ سابق انگلش کپتان ایلن شیئرر اور سابق گول کیپر جو ہارٹ نے بھی اسپین کو فتح کا حقدار قرار دیتے ہوئے ارجنٹینا کے طرزِ عمل کو نامناسب قرار دیا۔ معروف برطانوی صحافی پیئرز مورگن نے بھی سوشل میڈیا پر ارجنٹینا کے بعض کھلاڑیوں پر شدید تنقید کی۔
