تازہ ترین ۲۰ جولائی ۲۰۲۶

پاکستان اور چین کا لائیو سٹاک اور گوشت کی برآمدات میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

کوئٹہ (ویب نیوز): پاکستان اور چین نے لائیو سٹاک اور حلال گوشت کی برآمدات کے شعبے میں تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔ وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین کی زیر صدارت چینی وفد کے ساتھ ہونے والے اعلیٰ سطحی اجلاس میں جدید سلاٹر ہاؤسز، میٹ پروسیسنگ سہولیات، کولڈ چین، ٹریس ایبلٹی نظام اور برآمدی انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے مشترکہ اقدامات پر اتفاق کیا گیا۔ رانا تنویر حسین نے کہا کہ پاکستان معیاری حلال گوشت کی پیداوار اور لائیو سٹاک کے وسیع وسائل رکھتا ہے، جبکہ چینی وفد نے پاکستان کے لائیو سٹاک پوٹینشل کو سراہتے ہوئے ٹیکنالوجی کی منتقلی، میٹ پروسیسنگ اور برآمدی شعبے میں تعاون بڑھانے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔