مقامی ۱۸ جولائی ۲۰۲۶

نور احمد لہڑی کی فوری بازیابی کا مطالبہ، حکومت مؤثر اقدامات کرے، لہڑی معتبرین

کوئٹہ (ویب نیوز) لہڑی قبیلے کے معتبرین اور آل بلوچستان ٹرانسپورٹرز ایکشن کمیٹی کے جنرل سیکرٹری میر اکبر لہڑی سمیت دیگر رہنماؤں نے سابق رکن بلوچستان اسمبلی یاسمین لہڑی کے والد نور احمد لہڑی کے ضلع کچھی سے اغوا کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت بلوچستان، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ مغوی کی فوری، محفوظ اور غیر مشروط بازیابی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر مؤثر اقدامات کیے جائیں۔ بیان میں کہا گیا کہ نور احمد لہڑی ایک شریف النفس، انسان دوست اور باوقار شخصیت ہیں، جن کے اغوا سے پوری لہڑی برادری میں شدید تشویش اور غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملوث عناصر کو فوری گرفتار کرکے قانون کے مطابق سزا دی جائے۔