مقامی ۶ اگست ۲۰۲۶

بسیمہ میں سیکیورٹی خدشات، شام 6 بجے سے صبح 11 بجے تک کرفیو نافذ

کوئٹہ (ویب نیوز): بلوچستان کے ضلع واشک کی تحصیل بسیمہ میں سیکیورٹی خدشات کے باعث ضلعی انتظامیہ نے شام 6 بجے سے آئندہ صبح 11 بجے تک کرفیو نافذ کر دیا ہے۔ انتظامیہ نے شہریوں سے کرفیو کے دوران گھروں میں رہنے، غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کرنے اور سیکیورٹی فورسز کے ساتھ مکمل تعاون کی اپیل کی ہے۔ حکام کے مطابق بسیمہ میں پہلے سے رات کے اوقات میں لاک ڈاؤن بھی نافذ ہے جس کے باعث بازار بند ہیں اور کاروباری سرگرمیاں، آمدورفت اور طبی سہولیات بھی متاثر ہو رہی ہیں، جبکہ علاقے میں حفاظتی اقدامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں۔