کوئٹہ (ویب نیوز)سانحہ مانگی ڈیم زیارت میں پولیس اہلکاروں کی شہادت کے خلاف تحصیل سنجاوی میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی، جس کے باعث شہر کے تمام کاروباری مراکز، بازار، دکانیں، بینک اور دیگر تجارتی ادارے بند رہے۔ تاجروں، شہریوں اور مختلف طبقہ ہائے فکر نے شہداء سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے واقعے کی شدید مذمت کی اور مطالبہ کیا کہ ملوث عناصر کو فوری گرفتار کرکے قانون کے مطابق سزا دی جائے، شہداء کے لواحقین کو انصاف فراہم کیا جائے اور صوبے میں امن و امان کے قیام کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ آئندہ ایسے افسوسناک واقعات کی روک تھام ممکن بنائی جا سکے۔
