کوئٹہ (17 جولائی 2026)صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) بلوچستان نے این ڈی ایم اے کی ابتدائی وارننگ کی روشنی میں 17 سے 23 جولائی تک شمال مشرقی بلوچستان میں بارش، تیز ہواؤں، گرج چمک اور بعض علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے ژوب، شیرانی، موسیٰ خیل، لورالائی، قلعہ سیف اللہ، زیارت، ہرنائی، سبی، کچھی (بولان)، کوہلو، بارکھان، قلات، سوراب، خضدار، ڈیرہ بگٹی، لہڑی، نصیرآباد، جھل مگسی اور جعفرآباد سمیت متعدد اضلاع میں فلیش فلڈ کے خطرے سے خبردار کیا ہے۔ پی ڈی ایم اے نے تمام ڈپٹی کمشنرز، ضلعی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز اور متعلقہ اداروں کو ایمرجنسی آپریشن سینٹرز 24 گھنٹے فعال رکھنے، ریسکیو ٹیموں اور مشینری کو تیار رکھنے کی ہدایت جاری کی ہے، جبکہ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ برساتی ندی نالوں اور نشیبی علاقوں سے دور رہیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال کی اطلاع فوری طور پر پی ڈی ایم اے ہیلپ لائن *1129 پر دیں۔
