پاکستان ۱۸ جولائی ۲۰۲۶

وزیر دفاع کے بیان پر وزیراعظم وضاحت دیں، خواجہ آصف کو کابینہ سے نکالا جائے: بلاول بھٹو

ڈڈیال، آزاد کشمیر (17 جولائی 2026)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وزیر دفاع خواجہ آصف کو وفاقی کابینہ سے ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف واضح کریں کہ کشمیر سے متعلق وزیر دفاع کا بیان حکومت کی سرکاری پالیسی ہے یا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ چند افراد کی غلطی کی سزا پورے کشمیر کو نہیں دی جا سکتی، مسائل کا حل مذاکرات اور سیاسی عمل میں ہے۔ بلاول بھٹو نے احتجاج کے خاتمے کے لیے ٹروتھ اینڈ ری کنسیلی ایشن کمیشن کے قیام کی تجویز بھی دی اور کہا کہ عام کشمیریوں کو ریلیف ملنا چاہیے جبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان کے عوام کے آئینی و جمہوری حقوق کا ہر صورت تحفظ کیا جائے گا۔