پاکستان ۱۶ جولائی ۲۰۲۶

موثر اور عوام دوست نظامِ انصاف کے لیے ادارہ جاتی تعاون ناگزیر ہے، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی

اسلام آباد (ویب نیوز) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ مؤثر عدالتی انتظام، پیشہ ورانہ استعداد اور عوام کو بہتر عدالتی خدمات کی فراہمی کے لیے ادارہ جاتی تعاون اور بہترین طریقہ کار کا مسلسل تبادلہ ناگزیر ہے۔ سپریم کورٹ آزاد جموں و کشمیر کے وفد سے ملاقات میں انہوں نے کہا کہ عدلیہ کا اصلاحاتی ایجنڈا عوام دوست، شفاف اور ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ نظامِ انصاف کے قیام پر مرکوز ہے۔ وفد کو ای فائلنگ، ویڈیو لنک سماعت، ڈیجیٹل کیس مینجمنٹ، نیشنل جوڈیشل اینالیٹکس ڈیش بورڈ اور دیگر جدید عدالتی اصلاحات پر بریفنگ بھی دی گئی۔