کوئٹہ (ویب نیوز)ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں جاری احتجاجی دھرنے کے مقام پر انٹرنیٹ سروس معطل ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، جس کے باعث دھرنے کے شرکاء کو ایک دوسرے سے رابطوں اور معلومات کے تبادلے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ بند ہونے کے بعد مواصلاتی مسائل میں اضافہ ہوا ہے۔ ذرائع نے شہریوں، بالخصوص پشتون اور بلوچ عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ دھرنے کے مقام پر پہنچ کر احتجاجی شرکاء کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کریں۔
