کوئٹہ (ویب نیوز) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی و صوبائی رہنماؤں نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کے خلاف منظم کردار کشی کی جا رہی ہے، تاہم جمعیت ایک منظم اور جمہوری قوت ہے اور ہر سطح پر اس کا بھرپور مقابلہ کرے گی۔ رہنماؤں نے حکومت پر زور دیا کہ سیاسی انتشار بڑھانے کے بجائے ملک کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر توجہ دے اور تمام ادارے آئینی حدود میں رہتے ہوئے ملک کے استحکام اور خوشحالی کے لیے کردار ادا کریں۔
