مستونگ (ویب نیوز) مستونگ کے علاقے کھڈکوچہ میں مسلح افراد اور سکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپوں کے دوران دو افراد جاں بحق جبکہ 11 افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں اور جاں بحق افراد میں بچے، مزدور اور عام شہری بھی شامل ہیں۔ تمام زخمیوں اور جاں بحق افراد کو شہید نواب غوث بخش رئیسانی میموریل ہسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں ایمرجنسی نافذ کرکے سخت سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق چار زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے پر انہیں مزید علاج کے لیے کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے، جبکہ واقعے سے متعلق مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
