مقامی ۱۶ جولائی ۲۰۲۶

بلوچستان بار کونسل کا شٹر ڈاؤن ہڑتال اور عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کا اعلان

کوئٹہ (ویب نیوز) بلوچستان بار کونسل نے آج 17 جولائی کو ہونے والی شٹر ڈاؤن ہڑتال اور احتجاجی دھرنوں کی مکمل حمایت کرتے ہوئے صوبے بھر کی تمام عدالتوں میں عدالتی کارروائی کے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔ بار کونسل کے مطابق وکلا کسی بھی مقدمے کی پیروی نہیں کریں گے اور عوامی حقوق، آئینی بالادستی اور جمہوری جدوجہد کے اظہارِ یکجہتی کے لیے احتجاجی عمل کا حصہ بنیں گے۔ بار کونسل نے تمام ضلعی بار ایسوسی ایشنز اور وکلا سے ہدایت کی ہے کہ وہ ہڑتال کے فیصلے پر مکمل عمل درآمد یقینی بنائیں۔