مقامی ۱۶ جولائی ۲۰۲۶

ساوتھ ایئر لائن کی پہلی پرواز تربت پہنچ گئی، مکران میں فضائی سفر کے نئے دور کا آغاز

تربت (ویب نیوز) پاکستان کی نجی فضائی کمپنی ساوتھ ایئر لائن کی پہلی پرواز کراچی سے مسافروں کو لے کر تربت پہنچ گئی، جس کے ساتھ مکران ڈویژن میں فضائی سفر کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگیا۔ ڈپٹی کمشنر کیچ یاسر اقبال دشتی، ایس ایس پی کیچ کیپٹن (ر) زوہیب محسن اور دیگر حکام نے ایئر لائن انتظامیہ اور مسافروں کا استقبال کیا۔ ایئر لائن حکام نے کہا کہ مکران اور بلوچستان کے عوام کو محفوظ، معیاری اور کم خرچ فضائی سہولیات فراہم کرنا کمپنی کا مقصد ہے، جبکہ مستقبل میں مزید پروازیں بھی شروع کی جائیں گی۔ حکام کا کہنا تھا کہ نئی فضائی سروس سے مکران کا کراچی، کوئٹہ اور دیگر شہروں سے رابطہ مضبوط ہوگا، جس سے تجارت، سرمایہ کاری، سیاحت اور عوامی آمدورفت کو فروغ ملے گا۔