فیفا ورلڈ کپ 2026: ارجنٹینا نے انگلینڈ کو 2026 کے دوسرے سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئن ارجنٹینا نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے انگلینڈ کو 1-2 سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔اٹلانٹا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس دلچسپ مقابلے کا پہلا ہاف بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ دوسرے ہاف کے 55ویں منٹ میں انگلینڈ کے گورڈن نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی، تاہم ارجنٹینا نے آخری لمحات میں زبردست واپسی کی۔ 85ویں منٹ میں فرنانڈیز نے برابر ی کا گول کیا جبکہ انجری ٹائم کے دوسرے منٹ میں مارٹینیز نے فیصلہ کن گول کرکے اپنی ٹیم کو فتح دلا دی۔اس کامیابی کے ساتھ ارجنٹینا ساتویں مرتبہ فیفا ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گیا ہے۔ فائنل میں اس کا مقابلہ اسپین سے اتوار کی شب ہوگا، جبکہ تیسری پوزیشن کے میچ میں انگلینڈ کا سامنا فرانس سے ہوگا۔
