مقامی ۱۵ جولائی ۲۰۲۶

ہرنائی میں چار سکیورٹی اہلکاروں کی لاشیں برآمد، تحقیقات جاری

کوئٹہ (ویب نیوز) بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے علاقے شعبان سے چار سکیورٹی اہلکاروں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، جن میں حاضر سروس اے ایس ایف انسپکٹر زبیر احمد شاہوانی، سابق سی ٹی ڈی اہلکار سید خلیل الرحمن، پاک فوج کے ریٹائرڈ حوالدار محمد صادق اور پولیس کانسٹیبل فرید احمد شامل ہیں۔ سرکاری حکام کے مطابق چاروں افراد مختلف اوقات میں کوئٹہ اور زیارت سے اغوا ہوئے تھے، جبکہ ان کی لاشیں چند روز بعد شعبان کے علاقے سے برآمد ہوئیں۔ لاشوں کو شناخت اور قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا، جبکہ سکیورٹی اداروں نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ شعبان اور گردونواح میں شدت پسندوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے، تاہم واقعے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی۔