مقامی ۱۵ جولائی ۲۰۲۶

جوڈیشل کمیشن بنانا ہے تو متعلقہ افسران کو ہٹایا جائے، محمود خان اچکزئی

کوئٹہ (ویب نیوز) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کوئٹہ کے کوئلہ پھاٹک پر جاری دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اگر سانحہ زیارت کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن قائم کیا جاتا ہے تو شفاف اور غیرجانبدار تحقیقات کو یقینی بنانے کے لیے چیف سیکرٹری، سیکرٹری داخلہ اور متعلقہ ڈپٹی کمشنر کو ان کے عہدوں سے ہٹایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ انصاف کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جانی چاہیے اور ذمہ دار عناصر کو قانون کے مطابق سزا ملنی چاہیے۔ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف کارروائی بلاامتیاز ہونی چاہیے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہر سطح پر موجود عناصر کے خلاف مؤثر اقدامات کرنا ہوں گے۔ انہوں نے سانحہ زیارت کی غیرجانبدارانہ تحقیقات اور شہدا کے لواحقین کو انصاف فراہم کرنے پر زور دیا۔