کوئٹہ (ویب نیوز) جمعیت علماء اسلام (ف) کے رہنما اور سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا ہے کہ شہداء ہمارے سر کا تاج ہیں اور وہ ہمارے اپنے بچوں اور بھائیوں کی طرح ہیں۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مولانا فضل الرحمان کے حالیہ بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ان کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔ کامران مرتضیٰ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کا مؤقف واضح ہے کہ پاک فوج پوری قوم کی فوج ہے اور شہداء بھی پوری قوم کے شہداء ہیں، جن کی قربانیوں کو ہمیشہ عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ دوسری جانب وزیر مملکت بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی گفتگو مناسب نہیں تھی اور اگر ان کے بیان سے غلط تاثر پیدا ہوا ہے تو انہیں اس پر معذرت کرنی چاہیے۔
