مقامی ۱۵ جولائی ۲۰۲۶

بلوچستان میں سیاسی ہم آہنگی اور عوامی خدمت کے فروغ کیلئے کوششیں جاری رہیں گی، گورنر مندوخیل

کوئٹہ (ویب نیوز) گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل نے کہا ہے کہ ان کی ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ صوبے میں سیاسی ہم آہنگی، جمہوری روایات اور باہمی احترام کو فروغ دیا جائے۔ گورنر ہاؤس میں مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں سے ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ پارٹی کا ہر کارکن اور سینئر رہنما قیمتی اثاثہ ہے اور میرٹ، مشاورت اور انصاف کو ہر سطح پر یقینی بنایا جائے گا۔ ملاقات میں بلوچستان کی سیاسی صورتحال، حکومتی کارکردگی، تنظیمی امور اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ہمیشہ بلوچستان کی ترقی، عوامی فلاح اور سیاسی استحکام کے لیے عملی اقدامات کیے ہیں، جبکہ پارٹی رہنماؤں نے گورنر کی سیاسی بصیرت اور صوبے میں مفاہمت و ہم آہنگی کے فروغ کے لیے کردار کو سراہا۔