کوئٹہ (ویب نیوز) جمعیت علماء اسلام چمن بلوچستان کے رہنما حافظ محمد صدیق مدنی نے کہا ہے کہ ملک کو سیاسی، معاشی اور امن و امان کے بحرانوں سے نکالنے کے لیے آئین کی بالادستی، عوام کے حق رائے دہی کا احترام اور تمام ریاستی اداروں کا آئینی حدود میں رہ کر کام کرنا ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ شفاف انتخابات، عوامی مینڈیٹ کا احترام، مہنگائی، بے روزگاری، بجلی اور پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں پر قابو پانا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں امن و امان کی خراب صورتحال تشویشناک ہے اور مسائل کا مستقل حل انصاف، ترقی، روزگار اور عوامی اعتماد کی بحالی میں ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ پاکستان کی ترقی کا راستہ آئین، جمہوریت، انصاف اور عوامی حقوق کے احترام سے ہو کر گزرتا ہے۔
