مقامی ۱۵ جولائی ۲۰۲۶

گوادر میں سمندری وسائل کے تحفظ کیلئے بڑے جالوں پر پابندی، ضلعی انتظامیہ کے سخت اقدامات

گوادر (ویب نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے مطابق قدرتی وسائل کے تحفظ اور پائیدار ماہی گیری کے فروغ کیلئے ڈپٹی کمشنر گوادر نقیب اللہ کاکڑ کی زیر صدارت ماہی گیر برادری، محکمہ فشریز، متعلقہ اداروں اور فش فیکٹری مالکان کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ 15 جولائی سے 15 اگست تک صرف 25 نمبر جال کے استعمال کی اجازت ہوگی جبکہ اس سے بڑے جالوں کے استعمال پر مکمل پابندی عائد رہے گی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ غیر قانونی جال استعمال کرنے والوں، فش فیکٹریوں اور دکانوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی، شکار ضبط، ادارے سیل اور جرمانے کیے جائیں گے۔ اجلاس کے شرکاء نے ضلعی انتظامیہ کے فیصلوں کو سمندری وسائل کے تحفظ اور ماہی گیروں کے مفادات کیلئے بروقت اور مثبت اقدام قرار دیتے ہوئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔