مقامی ۱۵ جولائی ۲۰۲۶

گوادر پورٹ سے متعلق ترقیاتی منصوبوں اور ریونیو امور کا جائزہ

گوادر (ویب نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے مطابق ڈپٹی کمشنر گوادر نقیب اللہ کاکڑ نے گرانڈانی جنوبی کی اراضی کا دورہ کرکے گوادر پورٹ ماسٹر پلان، مجوزہ اراضی اور ریونیو امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران نے انہیں اراضی، ریکارڈ اور قانونی تقاضوں سے متعلق بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ تمام ریونیو امور قانون، شفافیت اور میرٹ کے مطابق انجام دیے جائیں تاکہ گوادر پورٹ سے وابستہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جا سکے اور سرکاری اراضی کے تحفظ کے ساتھ عوامی مفاد کے منصوبوں کو مزید تقویت ملے۔