کوئٹہ (ویب نیوز) افغان قومی موومنٹ (اے کیو ایم) نے زیارت شہدا کے لواحقین کے احتجاجی دھرنے سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ دھرنے کے تمام جائز مطالبات فوری طور پر تسلیم کیے جائیں۔ پارٹی کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ شہدا کے لواحقین کی قربانیاں قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں اور انہیں ہمیشہ عزت و احترام سے یاد رکھا جائے گا۔ بیان میں ہنہ اوڑک اور زیارت کے دہشت گردی کے واقعات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ محکوم اقوام کے مسائل کو نظر انداز کرنے سے حالات مزید کشیدہ ہو سکتے ہیں۔ اے کیو ایم نے حکومت پر زور دیا کہ امن، انصاف اور سیاسی مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ اقدامات کیے جائیں اور عوام کے تحفظات دور کیے جائیں۔
