پاکستان ۱۵ جولائی ۲۰۲۶

سیندک منصوبہ بند نہیں ہو رہا، منصوبہ گزشتہ 25 برس سے مکمل طور پر فعال ہے، رازق سنجرانی

اسلام آباد/کوئٹہ (ویب نیوز) سیندک میٹلز لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر رازق سنجرانی نے سیندک کاپر گولڈ منصوبے کی ممکنہ بندش سے متعلق خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیندک منصوبہ گزشتہ 25 برس سے مکمل طور پر فعال ہے اور اس کے تمام پیداواری و انتظامی امور معمول کے مطابق جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فرنس آئل کی ترسیل سے متعلق بعض انتظامی مسائل کے باعث متعلقہ سرکاری اور سیکیورٹی اداروں سے رابطہ کیا گیا تھا تاکہ ایندھن کی فراہمی میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ آئے۔ ان کا کہنا تھا کہ منصوبے کی بندش کا کوئی امکان نہیں اور بین الاقوامی جریدے میں شائع ہونے والی رپورٹ زمینی حقائق کے منافی ہے۔