کوئٹہ (ویب نیوز) پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے صوبائی سینئر سیکرٹری فقیر خوشحال خان کاسی نے کہا ہے کہ زیارت کے شہدا نے پوری پشتون ملت کو اتحاد، اتفاق اور یکجہتی کا عظیم تحفہ دیا ہے، جو ملی شہید عثمان خان کاکڑ کے وژن اور قومی فکر کی عملی تعبیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئلہ پھاٹک دھرنے میں مختلف سیاسی اور سماجی جماعتوں کی قیادت کا ایک پلیٹ فارم پر متحد ہونا اس بات کا ثبوت ہے کہ قومی مفاد کے لیے پوری قوم یکجا ہو سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شہدا کی قربانیاں پوری قوم کا مشترکہ سرمایہ ہیں اور پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی جمہوری اقدار، قومی حقوق اور عوامی مفادات کے تحفظ کے لیے اپنی سیاسی جدوجہد جاری رکھے گی۔
