مقامی ۱۵ جولائی ۲۰۲۶

مستونگ میں نامعلوم مسلح افراد آٹھ بڑی گاڑیاں اپنے ساتھ لے گئے، سیکیورٹی اداروں کا سرچ آپریشن شروع

مستونگ (ویب نیوز) مستونگ کے علاقے کھڈکوچہ میں مدینہ ہوٹل کے قریب نامعلوم مسلح افراد مبینہ طور پر آٹھ بڑی گاڑیوں کو اپنے قبضے میں لے کر نامعلوم مقام کی جانب روانہ ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے میں سرچ آپریشن اور تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ حکام کے مطابق سیکیورٹی ادارے گاڑیوں اور ملوث مسلح افراد کی تلاش میں مصروف ہیں، تاہم واقعے کی سرکاری تفصیلات تاحال جاری نہیں کی گئیں اور مزید معلومات موصول ہونے پر آگاہ کیا جائے گا۔