کوئٹہ (ویب نیوز)جنوبی افریقہ ویمن انڈر 19 نے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان ویمن انڈر 19 کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں برتری حاصل کر لی۔ پاکستان ویمن انڈر 19 نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 103 رنز بنائے، جس میں اقصیٰ نے 38 اور ذوفشاں نے 30 رنز کی نمایاں اننگز کھیلیں۔ جواب میں جنوبی افریقہ ویمن انڈر 19 نے مطلوبہ ہدف 16ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا اور میچ اپنے نام کر لیا۔ یہ میچ پاکستان کے پہلے اسپورٹس چینل جیو سپر پر براہِ راست نشر کیا گیا۔
