کوئٹہ (ویب نیوز)عالمی فٹبال تنظیم فیفا نے 2026ء فیفا ورلڈ کپ کے فائنل کے بعد منفرد تجارتی منصوبے کا اعلان کرتے ہوئے میٹ لائف اسٹیڈیم میں استعمال ہونے والی پچ کی گھاس کے ٹکڑوں کو یادگاری اشیاء کے طور پر فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق پچ کے محفوظ کیے گئے ٹکڑوں کی قیمت 450 سے 3 ہزار امریکی ڈالر تک مقرر کی گئی ہے اور ہر ٹکڑا خصوصی ایکریلک کیس میں اصلیت کے تصدیقی سرٹیفکیٹ کے ساتھ فراہم کیا جائے گا۔ فیفا مجموعی طور پر 2026 یادگاری ٹکڑے فروخت کرے گا، جن سے ایک کروڑ 10 لاکھ ڈالر سے زائد آمدن متوقع ہے۔ اس اقدام کا مقصد شائقین کو تاریخی یادگار فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ورلڈ کپ کے بعد بھی اضافی مالی فوائد حاصل کرنا ہے۔
