مقامی ۱۴ جولائی ۲۰۲۶

مانگی ڈیم سانحہ کی شفاف تحقیقات کے لیے آزاد جوڈیشل کمیشن قائم کیا جائے، آل پارٹیز کیچ

تربت (ویب نیوز)آل پارٹیز کیچ نے ضلع زیارت کے علاقے مانگی ڈیم میں پولیس پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور مطالبہ کیا کہ واقعے کی شفاف، غیرجانبدار اور مؤثر تحقیقات کے لیے آزاد اور بااختیار جوڈیشل کمیشن قائم کیا جائے۔ ترجمان نے کہا کہ شہداء کے ورثاء کے جائز مطالبات فوری تسلیم کیے جائیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ 15 جولائی کو تربت پریس کلب کے سامنے پرامن احتجاجی ریلی نکالی جائے گی اور عوام سے بھرپور شرکت کی اپیل کی۔