مقامی ۱۴ جولائی ۲۰۲۶

بختیارآباد میں سابق ایم پی اے یاسمین لہڑی کے والد مبینہ طور پر اغوا، تحقیقات جاری

بختیارآباد (ویب نیوز)بختیارآباد کے علاقے حسین آباد سے نیشنل پارٹی کی سابق رکن بلوچستان اسمبلی یاسمین لہڑی کے والد نور احمد لہڑی کو مبینہ طور پر نامعلوم افراد اغوا کرکے لے گئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کر دیا جبکہ مغوی کی بازیابی کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔ پولیس کے مطابق واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔