مقامی ۱۴ جولائی ۲۰۲۶

لیڈی ٹریفک پولیس اہلکار پر مبینہ حملہ، ملوث افراد کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

کوئٹہ (ویب نیوز)کوئٹہ میں ٹریفک چیکنگ کے دوران ایک کابلی گاڑی روکنے پر لیڈی ٹریفک پولیس اہلکار شبانہ پر مبینہ طور پر بعض وکلا کی جانب سے حملہ کیے جانے کا واقعہ پیش آیا۔ ذرائع کے مطابق واقعے کے دوران سرکاری فرائض کی انجام دہی میں بھی رکاوٹ ڈالی گئی۔ عوامی اور سماجی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اگر الزامات درست ثابت ہوں تو ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق بلاامتیاز کارروائی کی جائے تاکہ قانون کی بالادستی یقینی بنائی جا سکے۔