مقامی ۱۴ جولائی ۲۰۲۶

سانحہ ہنہ اوڑک کی شفاف تحقیقات کی جائیںسیاسی جماعتیں

کوئٹہ (ویب نیوز)مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے سانحہ ہنہ اوڑک کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کی مکمل، شفاف اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کر کے حقائق عوام کے سامنے لائے جائیں۔ رہنماؤں نے کہا کہ شہداء کے ورثاء اور زخمیوں کے لیے مناسب معاوضے کا اعلان کیا جائے اور دہشت گردی کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے زور دیا کہ اگر دہشت گرد سرحد پار سے آ رہے ہیں تو حکومت اس مسئلے کے حل کے لیے افغان حکومت سے سنجیدہ مذاکرات کرے، کیونکہ بلوچستان میں پائیدار امن کے لیے طاقت کے بجائے مذاکرات اور سیاسی حکمت عملی ناگزیر ہے۔