کوئٹہ (ویب نیوز)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں شدید گرمی کے دوران بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور کم وولٹیج نے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔ عوامی حلقوں نے شکایت کی ہے کہ کیسکو حکام نہ صرف شکایات کا ازالہ نہیں کر رہے بلکہ بعض علاقوں میں صارفین کے نمبرز بھی بلاک کیے جا رہے ہیں۔ شہریوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کا فوری خاتمہ کیا جائے اور عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے۔
