کوئٹہ (ویب نیوز)آل بلوچستان ٹرانسپورٹرز ایکشن کمیٹی کے صدر حاجی حبیب اللہ خان بادیزئی نے بلوچستان کی قومی شاہراہوں پر مسافر گاڑیوں پر فائرنگ کے بڑھتے ہوئے واقعات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ واقعات مسافروں اور ٹرانسپورٹرز کے جان و مال کے لیے سنگین خطرہ بن چکے ہیں۔ انہوں نے وفاقی و صوبائی حکومت، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ قومی شاہراہوں پر سیکیورٹی مزید مؤثر بنائی جائے، حساس مقامات پر گشت بڑھایا جائے اور جدید نگرانی کا نظام متعارف کرا کر مسافروں کو محفوظ سفر کی سہولت فراہم کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ امن و امان کی بحالی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر عملی اقدامات ناگزیر ہیں۔
