کوئٹہ( روزنامہ صداقت انٹرنیشنل کوئٹہ)پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے صوبائی صدر نصراللہ خان زیرے نے کوئلہ پھاٹک پر زیارت کے شہدا کے لواحقین کے احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور مطالبہ کیا کہ سانحہ زیارت کی شفاف تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن قائم کیا جائے اور دھرنا کمیٹی کے تمام جائز مطالبات فوری طور پر تسلیم کیے جائیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ متعلقہ حکام کی غفلت کے باعث اہلکاروں کو ناکافی سہولیات کے ساتھ خطرناک علاقے میں بھیجا گیا، جبکہ صوبے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال تشویشناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد عناصر کے خلاف فیصلہ کن کارروائی، لیویز فورس کی بحالی، عوام کے جان و مال کے تحفظ اور احتجاجی تحریک کو صوبہ بھر میں مزید وسعت دینے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔
