مقامی ۱۲ جولائی ۲۰۲۶

خضدار کے علاقے وڈھ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار جاں بحق

کوئٹہ (ویب نیوز)خضدار کے علاقے وڈھ بازار کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں سب تحصیل آڑینجی کے پولیس ہیڈ محرر منظور احمد حلمزئی جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے، جبکہ اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور شہید اہلکار کی میت کو سول اسپتال وڈھ منتقل کیا گیا۔ قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد میت ورثا کے حوالے کر دی گئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، جبکہ حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن بھی جاری ہے۔