مقامی ۱۱ جولائی ۲۰۲۶

لورالائی میں آل پارٹیز کانفرنس، ہنہ اوڑک اور مانگی زیارت کے واقعات کی مذمت

لورالائی(وېب نیوز) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے ضلعی دفتر میں صوبے کی امن و امان کی صورتحال اور خصوصاً ہنہ اوڑک و مانگی زیارت کے واقعات کے خلاف آل پارٹیز کانفرنس منعقد ہوئی، جس کی صدارت جمعیت علمائے اسلام کے ضلعی امیر مولوی محمد امین زاہد نے کی۔ کانفرنس میں مختلف سیاسی، سماجی، تاجر اور عوامی تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کرتے ہوئے ان واقعات کی مذمت کی اور فیصلہ کیا کہ 12 جولائی بروز اتوار شام چار بجے سرکاری باغ لورالائی سے ایک بڑی احتجاجی ریلی نکالی جائے گی جو مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی باچا خان چوک پہنچ کر جلسے کی شکل اختیار کرے گی۔ شرکاء نے کوئٹہ میں جاری احتجاجی دھرنے سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے عوام سے بھرپور شرکت کی اپیل کی اور کہا کہ صوبے میں امن و امان کی موجودہ صورتحال ناقابلِ برداشت ہو چکی ہے، اس لیے اتحاد و اتفاق کے ذریعے ہی مسائل کا مؤثر حل ممکن ہے۔