مقامی ۱۱ جولائی ۲۰۲۶

لورالائی: سرکی جنگل میں مبینہ شدت پسندوں کی اطلاع، قومی شاہراہ پر ٹریفک عارضی طور پر معطل

لورالائی(ويب نيوز)سرکی جنگل کے علاقے میں مبینہ شدت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع کے بعد سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر قومی شاہراہ (نیشنل ہائی وے) پر ٹریفک عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ اور کلیئرنس آپریشن شروع کر دیا ہے۔ آپریشن کے دوران عوام کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے شاہراہ پر آمد و رفت عارضی طور پر روک دی گئی ہے۔انتظامیہ نے مسافروں سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں، متعلقہ حکام کی ہدایات پر عمل کریں اور مزید معلومات کے لیے سرکاری اعلانات کا انتظار کریں۔