کوئٹہ (ڈیلی صداقت انٹرنیشنل)مسلم ن کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ کسی ایسی پالیسی کے حق میں نہیں جس سے بلوچستان کی پرنٹ میڈیا متاثر ہو میڈیا کے حوالے سے جو بھی دشمن پالیسی بنائی جائے گی اس کو ہم مسترد اور میڈیا کر بھر پور آواز بنیں گے ‘بلوچستان پرنٹ میڈیا کے وفد کا میر فاروق لانگو کی قیادت میں مسلم لیگ ن کی قیادت سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈاکٹر ناشناس لہڑی ، میر عبدالنبی سمالانی موجود تھے مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما فرید افغان ، محمد یونس بلوچ ، انفارمیشن سیکرٹری چوہدری شبیر احمد ، وزیراعظم یوتھ کوارڈنیٹر حیدر اچکزئی ، شاکر محمد حسنی و دیگر شامل تھے مسلم لیگی رہنماوں نے میڈیا پالیسی پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ معاملہ پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی قیادت کے سامنے رکھیں گے اور جلد از جلد بلوچستان پرنٹ میڈیا کے دوستوں کا مسلم لیگی مرکزی رہنماوں کے ساتھ ایک اجلاس منعقد کرینگے مسلم لیگ ن آزادی صحافت پریقین رکھتی ہے پرنٹ میڈیا کی اپنی ایک اہمیت ہے اور وہ ایک ذمہ دار صحافت کا علمبردار ہے۔
