کوئٹہ (ویب نیوز): جمعیت علمائے اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبدالرحمن رفیق، حاجی عین اللہ شمس اور دیگر رہنماؤں نے کہا ہے کہ ملک میں بڑھتی ہوئی بدامنی، دہشت گردی، ٹارگٹ کلنگ اور اغوا برائے تاوان جیسے مسائل کے مستقل حل کے لیے حقیقی عوامی نمائندہ قیادت کو اعتماد میں لینا ناگزیر ہے۔ اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ عوامی مینڈیٹ کا احترام، آئینی و جمہوری اصولوں کی پاسداری اور قومی اتفاقِ رائے ہی ملک میں دیرپا امن، سیاسی استحکام اور قومی یکجہتی کی ضمانت ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ موجودہ حکومتی پالیسیوں کے باعث عدم استحکام میں اضافہ ہوا ہے اور مطالبہ کیا کہ قومی فیصلوں میں حقیقی عوامی قیادت کو شریک کیا جائے۔
